امریکا جلد ایران سے انخلا کرے گا، ممکنہ معاہدے کا عندیہ: ڈونلڈ ٹرمپ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران سے نکلنے کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ اس سے پہلے کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا جلد ایران میں اپنی موجودگی ختم کر دے گا اور دعویٰ کیا کہ وہاں پہلے ہی "رجیم تبدیل” کیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی کردار اب محدود کیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس اور دیگر ممالک تیل و گیس کی ترسیل چاہتے ہیں تو انہیں خود اپنی حفاظت کا بندوبست کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اہم گزرگاہ میں پیش آنے والے کسی بھی واقعے سے امریکا کا براہِ راست تعلق نہیں ہوگا۔

واشنگٹن ڈی سی میں جیفری ایپسٹین اور ڈونلڈ ٹرمپ کا متنازع مجسمہ نصب

داخلی سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ناقدین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان پر بادشاہت جیسے الزامات لگائے جاتے ہیں، جبکہ گزشتہ برسوں میں مخالفین کی کارکردگی سوالیہ نشان رہی ہے۔ انہوں نے سرحدی پالیسی پر بھی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مخالفین نے بڑی تعداد میں افراد کو امریکا میں داخل ہونے دیا۔

مزید برآں، صدر ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں مختلف تعمیراتی کام بھی مکمل کیے گئے ہیں، جن کے اخراجات بڑی کمپنیوں اور صاحبِ حیثیت افراد نے اٹھائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter