جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے روزانہ کی بنیاد پر عوامی سماعت کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے۔
ڈی سی آفس میں سائلین سے ملاقات کے دوران میر رضا اوزگن نے انفرادی اور اجتماعی شکایات تفصیل سے سنی اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور سہولیات کی فراہمی ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
جہلم میں پیٹرولیم کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کریک ڈاؤن، پیمائش کی جانچ پڑتال جاری
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عام آدمی کے مسائل کا حل نکالنا ہی اصل کامیابی ہے۔ عوامی سماعت کے ذریعے سرکاری دفاتر اور شہریوں کے درمیان حائل رکاوٹیں ختم کی جائیں گی تاکہ ہر شہری بلا جھجک اپنے مسائل بیان کر سکے۔ انہوں نے افسران کو فائل ورک کے بجائے فیلڈ میں نتائج فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔
