جہلم میں پیٹرولیم کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کریک ڈاؤن، پیمائش کی جانچ پڑتال جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر جہلم میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی اور پیمائش کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن کیا گیا۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر آفتاب اشرف نے شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

latest urdu news

کارروائی کے دوران اسٹاک کی موجودگی، مشینوں کی پیمائش، اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سروس کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے صارفین سے براہِ راست فیڈبیک حاصل کیا اور پیٹرول پمپس پر نصب مشینوں کی درستگی کو چیک کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے یا کم پیمائش کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

جہلم میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 255 افراد چالان، 5.62 لاکھ روپے جرمانہ

اس دوران پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایت دی گئی کہ وہ اسٹاک کی صورتحال شفاف رکھیں اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے پمپس کو بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter