1
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 255 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 لاکھ 62 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
جرمانے کے مختلف کیسز میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے 24 افراد، بغیر ہیلمیٹ موٹر سائیکل چلانے والے 155 افراد، کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے 4 افراد اور بغیر نمبر پلیٹ کے 2 افراد شامل تھے۔
ضلع کچہری جہلم میں ای اسٹامپ پیپر کا نیا نظام شہریوں کیلئے درد سر بن گیا، سائلین مشکلات کا شکار
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے یہ کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
