پشاور میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور میں محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا نے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

محکمہ ایکسائز کے مطابق کارروائی Peshawar ریجن میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کی قیادت ایس ایچ او عماد خان نے کی۔ ٹیم نے ایچ گول چوک سے اسلام آباد جانے والی شاہراہ پر ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران گاڑی نمبر LEC-6325 سے 76 ہزار 800 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع پر دو ملزمان، اجمل عباس ولد محمد امیر اور محمد سہیل ولد محمد علی، ساکنان کبیر والا ضلع خانیوال کو گرفتار کر لیا۔

ملک بھر میں انسدادِ اسمگلنگ کارروائیاں، 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

ملزمان کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter