بیرونی سرمایہ کاری میں بڑی کمی، برآمدات بھی دباؤ کا شکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرکزی بینک نے انکشاف کیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

latest urdu news

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک صرف 70.41 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ حجم 1.58 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح مجموعی طور پر بیرونی سرمایہ کاری میں 44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

فروری 2026 کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 18.67 کروڑ ڈالر رہی، جس میں سے 13.55 کروڑ ڈالر نجی شعبے جبکہ 5.1 کروڑ ڈالر سرکاری شعبے میں آئے۔

دوسری جانب ملکی برآمدات میں بھی کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے مقابلے میں فروری میں برآمدات میں 9.6 فیصد کمی ہوئی، جبکہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مجموعی برآمدات 5.4 فیصد کم ہو کر 20.74 ارب ڈالر رہ گئیں۔

ٹیکسٹائل سیکٹر میں فروری کے دوران 7 فیصد کمی دیکھی گئی، تاہم مجموعی طور پر 8 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 11.91 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

فوڈ گروپ کی برآمدات میں سب سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی، جو 32.5 فیصد کم ہوئیں، جبکہ چاول کی برآمدات میں تقریباً 39.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملکی برآمدات کے بڑے شراکت داروں میں امریکا اورچائنہ شامل ہیں، جہاں جنوری کے مقابلے میں فروری میں برآمدات بالترتیب 9 فیصد اور 14.2 فیصد کم ہوئیں۔ تاہم مجموعی طور پر 8 ماہ کے دوران امریکا کو برآمدات میں 3.6 فیصد اضافہ جبکہ چین کو برآمدات میں 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاری اور برآمدات میں یہ کمی ملکی معیشت کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہے، جس کے تدارک کے لیے مؤثر اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter