کراچی اور راولپنڈی میں غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد افغان شہری حراست میں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی اور راولپنڈی میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی افراد کے خلاف سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

latest urdu news

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں کیے گئے آپریشن کے دوران 98 افغان باشندوں کو غیرقانونی قیام پر حراست میں لیا گیا، جبکہ رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 61 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ میں کارروائی کے دوران 20 سے زائد افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا۔ اسی طرح ڈیفنس کے مختلف علاقوں سے بھی چار افغان باشندوں کو غیرقانونی قیام پر گرفتار کیا گیا۔

افغان سرحد پر کشیدگی، آپریشن ‘غضب للحق’ میں بھاری جانی و عسکری نقصان کا دعویٰ

ادھر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 40 افغان شہریوں کو گرفتار کیا، جنہیں بعد ازاں ہولڈنگ کیمپ منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق یہ اقدامات غیرقانونی قیام کی روک تھام اور قانونی تقاضوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، جبکہ مزید کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter