راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی گر کر زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی زیرِ تعمیر سیوریج لائن عبور کرتے ہوئے گر کر زخمی ہو گئیں۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ داہگل ناکے کے قریب پیش آیا، جہاں ترقیاتی کام جاری ہے۔ نورین نیازی زیرِ تعمیر نالے کو کراس کر رہی تھیں کہ اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گر گئیں۔

حادثے کے نتیجے میں ان کے ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔ موقع پر موجود افراد نے انہیں فوری طور پر نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

اطلاعات کے مطابق نورین نیازی کے ساتھ موجود ایک اور خاتون بھی گر کر زخمی ہوئیں۔ دونوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

علاقہ مکینوں نے زیرِ تعمیر سیوریج لائن کے اطراف حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter