جہلم پولیس کی اہم کارروائی، تین پیشہ ور بھکاری خواتین گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے تین پیشہ ور بھکاری خواتین کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے مختلف مقامات پر کی۔ گرفتار کی گئی خواتین ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق یہ پیشہ ور بھکاری خواتین مختلف شاہراہوں اور مصروف چوک چوراہوں پر کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالتی تھیں بلکہ حادثات کا بھی سبب بن رہی تھیں، جس سے شہریوں کی جان و مال کو خطرات لاحق تھے۔

اس حوالے سے طارق عزیز سندھو نے کہا کہ پیشہ ور بھکاری شہریوں کے لیے مستقل پریشانی اور ٹریفک مسائل کا باعث بنتے ہیں، اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ڈی پی او جہلم نے شہریوں سے اپیل کی کہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور ایسے عناصر کو پیسے دینے کے بجائے متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں، تاکہ معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے میں مدد مل سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter