پاکستانی شوبز کی چنچل اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے تعلقات دوبارہ قائم ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر حقیقت کا روپ اختیار کرتی نظر آ رہی ہیں۔
فروری 2026 میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دونوں کو چھپ کر ایک ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں ہانیہ عامر نے مایوں کی تقریب کے تھیم کے مطابق پیلا لباس اور ہاتھوں میں گجرے پہنے ہوئے ہیں، جبکہ عاصم اظہر بلیک ڈریس میں خوشی سے جھوم رہے ہیں۔ دونوں کے چہرے پر خوشی اور جوش واضح طور پر نظر آ رہا ہے اور وہ دن بھر کے تھکن کے باوجود پرجوش انداز میں ایک ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر جوابی تاثرات دینا شروع کر دیے۔ بیشتر صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "اب تو شادی پکی ہے”، جبکہ کچھ نے ہانیہ عامر کے حالیہ جملے کو یاد دہانی کے طور پر دہرایا کہ "نکاح جمعہ کے بعد ہوگا”۔
اب سمجھ آیا کہ پیار صرف ایک دفعہ ہوتا ہے:عاصم اظہر
یہ ویڈیو دونوں کے مداحوں کے لیے کافی دلچسپی کا باعث بنی ہے، کیونکہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہانیہ اور عاصم کے تعلقات میں دوبارہ نزدیکی پیدا ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے اور مداح دونوں کے ساتھ خوشیوں کا اظہار کر رہے ہیں۔
