کراچی:آئل ٹینکر اور بس سمیت متعدد گاڑیوں کی ٹکر، 13 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کاٹھور کے قریب ایک شدید ٹریفک حادثے میں آئل ٹینکر اور بس سمیت متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی ہیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

latest urdu news

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عبدالخالق نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے اور ٹریفک کو ایک ٹریک کے ذریعے گزارا جا رہا ہے تاکہ امدادی کارروائی متاثر نہ ہو۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت غیر مستحکم بتائی گئی ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مقامی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔

لاہور میں سیوریج حادثہ: 10 ماہ کی ردا فاطمہ کی لاش برآمد

ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس کو فوری طور پر حادثے کی جگہ پہنچنے اور اطراف کے علاقے کو محفوظ بنانے کی ہدایت دی ہے۔ مزید امدادی ٹیمیں اور ریسکیو اہلکار موقع پر روانہ کر دیے گئے ہیں تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے اور متاثرہ علاقوں میں حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔

یہ حادثہ کراچی کے اہم روٹس میں ٹریفک کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے اور حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں اور حادثے کی جگہ پر ہنگامی گاڑیوں کو راہ دینے میں تعاون کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter