کراچی: نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کو بلیک میلنگ کے الزام پر قتل کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاپوش نگر صرافہ بازار کے قریب نجی بینک کے باہر فائرنگ کے ایک دلخراش واقعے میں سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور استعمال شدہ خول برآمد کیے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون 32 سالہ زاہدہ زوجہ آصف، جو چاندنی چوک کی رہائشی تھی، اور گرفتار سیکیورٹی گارڈ صادق ولد حاجی خان پہلے سے جان پہچان رکھتے تھے اور مبینہ طور پر دوست بھی تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ مقتولہ خاتون اسے بلیک میل کر رہی تھی، جس کے باعث اس نے شدید ذہنی دباؤ میں آ کر فائرنگ کی۔

ایس ایچ او پاپوش نگر شوکت اعوان نے بتایا کہ زاہدہ نے پچھلے ماہ سیکیورٹی گارڈ سے 50 ہزار روپے لیے تھے اور مزید رقم کا مطالبہ کر رہی تھی۔ اس کے علاوہ خاتون کے پاس سیکیورٹی گارڈ کی مبینہ ویڈیو موجود تھی جس کے ذریعے وہ مزید رقم کا تقاضا کر رہی تھی۔ رقم نہ دینے پر سیکیورٹی گارڈ کو دھمکی دی گئی کہ ویڈیو وائرل کر دی جائے گی۔

واقعے کے دن سیکیورٹی گارڈ نے رقم کے بہانے خاتون کو فون کال کے ذریعے بلایا اور بینک کے باہر اسے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ زاہدہ کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج وہ جان کی بازی ہار گئی۔

کراچی میں خواتین کے موبائل فون ہیک کرکے بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار سیکیورٹی گارڈ کے خلاف قتل اور بلیک میلنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے بلیک میلنگ یا دھمکی کے معاملات میں فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کو روکا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter