بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے دیا گیا استعفیٰ تقریباً 17 ماہ بعد منظور کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گزشتہ رات اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کیا، اور اسے اسی تاریخ سے مؤثر قرار دیا گیا ہے جس روز انہوں نے استعفیٰ جمع کرایا تھا۔
یاد رہے کہ سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جنوری 2026 تک بطور رکن قومی اسمبلی مراعات سے مستفید ہوتے رہے۔
اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
اختر مینگل فروری 2024 کے عام انتخابات میں این اے 256 خضدار ون سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ان کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی ہے، جس پر آئندہ تین ماہ کے اندر ضمنی انتخاب متوقع ہے۔
