چوہدری شافع حسین کا گجرات پریس کلب کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گجرات پریس کلب کا دورہ کیا جہاں صدر سید نوید شاہ، جنرل سیکرٹری داؤد شفیع، سابق صدور اور دیگر صحافیوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر حافظ عقیل جلیل، علی ابرار جوڑا اور رضوان دلدار بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔

latest urdu news

صدر پریس کلب سید نوید شاہ نے کہا کہ صوبائی وزیر کی آمد صحافی برادری کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظہور الٰہی خاندان کا گجرات سے گہرا تعلق ہے اور شہر کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، خصوصاً نکاسِ آب کے منصوبوں میں صوبائی وزیر کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

چوہدری شافع حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ گجرات کے صحافیوں کو ہمیشہ عزت دی گئی ہے اور ذمہ دار صحافت معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی میڈیا مثبت انداز میں عوامی مسائل اجاگر کر رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ سروس موڑ برج آئندہ ایک ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا، جبکہ واسا کے قیام اور سیوریج نظام کی بہتری پر کام جاری ہے۔ رحمان شہید روڈ کی تعمیر کے لیے 16 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور منصوبہ تین ہفتوں میں مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات جانے والی 6 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک مکمل ہو چکی ہے جبکہ جلال پور جٹاں روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ رابطہ دفتر جلد ظہور پیلس منتقل کیا جائے گا۔ شہباز شریف پارک میں مصنوعی جھیل کی تعمیر اور دیگر پارکس کی اپ گریڈیشن پر بھی کام جاری ہے، جبکہ تھانوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کا گجرات کا اہم دورہ

چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ جی ٹی روڈ کے قریب 200 ایکڑ اراضی پر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے سروے مکمل کر لیا گیا ہے، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ پنجاب کے مختلف چیمبرز آف کامرس سے مشاورت جاری ہے اور پی ایچ اے گجرات کے قیام پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے۔

سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والے متعلقہ فورمز پر رجوع کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مخالفین خود بے ضابطگیاں نہ کرتے تو انہیں مزید ووٹ ملتے۔

صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ گجرات پریس کلب کو رواں ماہ گرانٹ جاری کی جائے گی اور صحافی کالونی کے قیام کی تجویز بھی تیار کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter