ٹرمپ کا بورڈ آف پیس غزہ پر قبضے کا منصوبہ: لیاقت بلوچ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کا بورڈ آف پیس منصوبہ دراصل غزہ پر قبضے کا منصوبہ ہے۔ لیاقت بلوچ نے اس موقع پر حکومت کے دیگر اقدامات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے زراعت اور کسانوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

latest urdu news

لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں شعلہ بیانی کرتے ہوئے اتحادیوں کے لیے "نورا کشتی” کا نیا اکھاڑا قائم کیا ہے، جو سیاسی محاذ پر حکومتی کشمکش کو مزید بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کے گندم کے نرخ 3500 روپے مقرر کرنے کے فیصلے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ اقدام کسانوں اور زرعی شعبے کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔

گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بھی حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کی کہ پاکستان بورڈ آف پیس (BOP) میں شامل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسے بین الاقوامی منصوبوں میں شامل ہونے سے پہلے ملکی مفاد اور خطے کی صورتحال کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

بھارت نے کرکٹ کو سیاست کی نذر کیا، بنگلادیش کا فیصلہ بالکل درست ہے:شاہد آفریدی

واضح رہے کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کرتے ہوئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد غزہ میں پائیدار امن کے قیام میں کردار ادا کرنا بتایا گیا ہے۔ تاہم جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی حلقے اس شمولیت پر تحفظات رکھتے ہیں اور اسے کسی بڑی عالمی سازش سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔

لیاقت بلوچ اور جماعت اسلامی کے دیگر رہنما اس معاملے پر حکومت سے وضاحت طلب کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں عوامی مفاد اور قومی خودمختاری کو اولین ترجیح دی جائے۔ اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں اس مسئلے پر بحث اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter