ای چالان فراڈ کے خلاف کارروائی، 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بند

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک ای چالان کے نام پر شہریوں کو دھوکہ دینے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی آن لائن فراڈ کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر عمل میں لائی گئی۔

latest urdu news

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق مذکورہ جعلی ویب سائٹس شہریوں سے ای چالان کی ادائیگی کے بہانے غیر قانونی طور پر رقم وصول کر رہی تھیں۔ یہ ویب سائٹس اصل سرکاری پلیٹ فارمز کی نقل بنا کر عوام کو گمراہ کر رہی تھیں۔

اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ای چالان کی ادائیگی صرف مستند اور سرکاری ویب سائٹس کے ذریعے ہی کریں۔ کسی بھی غیر مصدقہ، مشکوک یا نامعلوم لنک پر ذاتی معلومات یا آن لائن ادائیگی کرنے سے گریز کریں تاکہ مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

کراچی میں ایک ماہ میں 93 ہزار سے زائد ای چالان، کروڑوں روپے کے جرمانے عائد

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے جعلی آن لائن نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter