گرین لینڈ پر ایسا قدم اٹھائیں گے کہ نیٹو اور امریکا دونوں مطمئن ہوں، صدر ٹرمپ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ سے متعلق ایسا فیصلہ کیا جائے گا جس سے نیٹو بھی خوش ہوگا اور امریکا کے مفادات بھی محفوظ رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے گا۔

latest urdu news

ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے نیٹو کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا نیٹو کے ساتھ نہ ہوتا تو یہ اتحاد اتنا مضبوط نہ رہتا۔ ان کے مطابق نیٹو کے لیے جتنا کام انہوں نے کیا ہے، اتنا کسی اور صدر یا رہنما نے نہیں کیا۔ ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ اگر انہوں نے نیٹو کا ساتھ نہ دیا ہوتا تو آج یہ اتحاد تاریخ کا حصہ بن چکا ہوتا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ نیٹو کی موجودگی اور طاقت میں امریکا کا مرکزی کردار ہے، اور یہی وجہ ہے کہ امریکا کے بغیر نیٹو مؤثر انداز میں کام نہیں کر سکتا۔ انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ ان کی پالیسیوں کے باعث نیٹو کو استحکام ملا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہیں سابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ان کا مؤقف بالکل واضح ہے۔

امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع

ٹیرف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ سپریم کورٹ ٹیرف کے بارے میں کیا فیصلہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت یہ کیس ہار گئی تو سیکڑوں ارب ڈالر کے ٹیرف واپس کرنا پڑ سکتے ہیں۔ تاہم ان کا مؤقف تھا کہ ٹیرف قانونی طور پر نافذ کیے گئے تھے اور ان کی وصولی واپس کرنا عملی طور پر آسان نہیں ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ٹیرف پالیسی امریکا کے معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے بنائی گئی تھی اور اس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter