انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 211 رنز کا ہدف دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 46.5 اوورز میں 210 رنز بنائے، جس کے بعد پاکستان کو فتح کے لیے 211 رنز کا ہدف ملا۔

latest urdu news

انگلش ٹیم کی جانب سے فیلکونر نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو قابلِ قدر اسکور تک پہنچایا، تاہم باقی کھلاڑی پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکے۔

کرسٹیانو رونالڈو کی 2025 کی آمدن حیران کن حد تک بڑھ گئی

پاکستان کی بولنگ میں احمد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کر کے انگلینڈ کی اننگز کو محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ لیگ اسپنر احمد حسین نے میچ کے بعد کہا کہ وکٹ اسپنرز کے لیے سازگار تھی اور ڈاٹ بالز پر توجہ مرکوز کی گئی۔

پاکستان کی ٹیم اب 211 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے لیے میدان میں اترے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter