حکومت نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی کوششوں کے نتیجے میں پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے متبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی منظوری دے دی ہے۔

latest urdu news

اس اقدام سے نہ صرف کسانوں کو ریلیف ملے گا بلکہ ملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے آلو اور کینو کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔ اس درخواست پر ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی، جس میں متعلقہ وفاقی وزارتوں اور تمام اہم سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا تاکہ برآمدی عمل کو مزید مؤثر اور آسان بنایا جا سکے۔

کم درجہ حرارت اور کم ہوا کے باعث لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ

پنجاب حکومت نے اس موقع پر زور دیا کہ آلو اور کینو کی برآمدات کے لیے نئی بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش کی جائے اور برآمدی اخراجات میں کمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ حکومت پنجاب نے کہا کہ زرمبادلہ کے حصول اور کاشتکاروں کو بروقت فائدہ پہنچانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب صوبہ ملک کی مجموعی آلو اور کینو کی پیداوار کا تقریباً 95 فیصد پیدا کرتا ہے۔ رواں سال آلو کی پیداوار 12 ملین ٹن جبکہ کینو کی پیداوار 4 ملین ٹن متوقع ہے، جس سے برآمدات کے وسیع مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو درپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اس مقصد کے لیے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق آلو اور کینو کی برآمدات میں بہتری نہ صرف کسانوں کی مالی حالت مستحکم کرے گی بلکہ صوبے اور ملک کی معیشت کو بھی تقویت دے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter