27
جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کیا گیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
