خوشی مکھرجی کا دعویٰ: سوریاکمار یادیو کی جانب سے بار بار پیغامات آتے تھے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رئیلیٹی شو ایم ٹی وی اسپلٹس ولا سے شہرت پانے والی بالی وڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے ایک بیان نے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں خاصی بحث چھیڑ دی ہے۔ اداکارہ نے بھارت کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریاکمار یادیو سے متعلق ایک دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں انہیں سوریاکمار کی جانب سے کثرت سے پیغامات موصول ہوتے رہے ہیں۔

latest urdu news

ایک حالیہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں خوشی مکھرجی نے بتایا کہ وہ کسی بھی کرکٹر کو ڈیٹ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں، تاہم انہوں نے یہ انکشاف ضرور کیا کہ کئی کرکٹرز ان سے رابطے میں رہے ہیں۔ ان کے مطابق سوریاکمار یادیو بھی انہی میں شامل تھے، جو انہیں مسلسل میسجز کیا کرتے تھے، البتہ اب دونوں کے درمیان بات چیت نہ ہونے کے برابر ہے۔

خوشی مکھرجی کا کہنا تھا کہ یہ سب ماضی کی بات ہے اور وہ اس پر زیادہ بات کرنا مناسب نہیں سمجھتیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہیں اور کسی تنازع کا حصہ بننے کی خواہش نہیں رکھتیں۔

دوسری جانب، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریاکمار یادیو کی جانب سے ان دعوؤں پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ نہ ہی ان کی جانب سے اس معاملے کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے، جس کے باعث قیاس آرائیاں مزید جنم لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سوریاکمار یادیو کی شادی 2016 میں دیویشا شیٹی سے ہوئی تھی اور وہ اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے ایک خوشحال جوڑے کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اس پس منظر میں خوشی مکھرجی کے بیان نے شائقینِ کرکٹ اور شوبز مداحوں کو حیران ضرور کیا ہے، تاہم حقیقت کیا ہے، اس بارے میں حتمی مؤقف سامنے آنا ابھی باقی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter