بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال کے باعث بی پی ایل (بنگلا دیش پرائمئر لیگ) کے آج ہونے والے میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اعلان کیا کہ سوگ کے پیش نظر میچز کو مؤخر کیا گیا ہے اور از سر نو شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
خالدہ ضیاء بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں اور طویل عرصے سے متعدد بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ ان کا انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہوا۔ وہ 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں اور بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ بھی تھیں۔
بی سی بی کے اس اقدام کا مقصد سوگ منانے اور مرحومہ کی خدمات کے احترام کے طور پر کھیل کے پروگرام میں وقتی توقف دینا ہے۔ خالدہ ضیاء کی وفات نے نہ صرف سیاسی حلقوں بلکہ عوامی سطح پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا ماحول پیدا کر دیا ہے، جس کے اثرات کھیلوں کی سرگرمیوں تک بھی محسوس کیے گئے۔
