شان مسعود کا تاریخی کارنامہ، انضمام الحق کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نیا قومی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری بنانے والے پاکستانی بیٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

latest urdu news

شان مسعود نے ایس این جی پی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف میچ میں صرف 177 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی، جو پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد کارنامہ ہے۔

اس شاندار اننگز کے ساتھ ہی شان مسعود نے سابق عظیم بیٹر انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا، جو گزشتہ تین دہائیوں سے قائم تھا۔ انضمام الحق نے 1992ء میں آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی کے خلاف ایک فرسٹ کلاس ٹور میچ میں 188 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے لیے ایک ساتھ دو خوشخبریاں

یہ ڈبل سنچری پاکستانی سرزمین پر بھی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری قرار پائی ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی بیٹر وریندر سہواگ کے پاس تھا، جنہوں نے 2006ء میں لاہور ٹیسٹ کے دوران 182 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔

شان مسعود کی یہ تاریخی اننگز نہ صرف ان کی شاندار فارم کا ثبوت ہے بلکہ پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک یادگار لمحہ بھی ثابت ہوئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter