جدہ ائیرپورٹ پر قومی ائیر لائن کی دو فضائی میزبانوں کے درمیان جھگڑا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ائیر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز کی دو فضائی میزبانوں کے درمیان جھگڑا جدہ ائیرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں پیش آیا۔

latest urdu news

واقعے کی تفصیلات

ذرائع کے مطابق دونوں خواتین فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس کے بعد قومی ائیرلائن کے ایک آفیسر نے فوری طور پر بیچ بچاؤ کروایا۔ جھگڑے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی، جس میں دونوں کے درمیان شدید کشیدگی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے معاملے کا فوری نوٹس لیا اور دونوں فضائی میزبانوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے تاکہ تحقیقات مکمل کی جا سکیں اور مناسب کارروائی کی جا سکے۔

انتظامیہ کا ردعمل

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس طرح کے رویے کمپنی کے ضابطوں اور پروفیشنل معیار کے خلاف ہیں۔ انتظامیہ نے تاکید کی کہ عملے کے درمیان کسی بھی قسم کی جسمانی جھڑپ یا غیر پروفیشنل رویہ قابل قبول نہیں ہے اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ واقعہ نہ صرف قومی ائیر لائن کی ساکھ کے لیے تشویشناک ہے بلکہ عملے کے تربیتی اور پیشہ ورانہ رویے پر بھی سوالات اٹھاتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter