محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا اساتذہ کے لیے کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت بہتر کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو 5 ہزار سے ساڑھے 15 ہزار روپے تک ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

latest urdu news

محکمہ تعلیم کے مطابق پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کو اچھی کارکردگی کی صورت میں 5 ہزار روپے الاؤنس ملے گا، جبکہ ایلیمنٹری اسکولوں کے اساتذہ کو ساڑھے 7 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اسی طرح ہائی اسکول کے اساتذہ کو 10 ہزار روپے اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے اساتذہ کو ساڑھے 12 ہزار روپے کارکردگی الاؤنس دیا جائے گا۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کسی بھی تعلیمی نظام کی بنیاد ہوتے ہیں اور ان کی محنت اور کارکردگی کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی الاؤنس کا مقصد اساتذہ کو مزید محنت پر آمادہ کرنا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ، 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس کا اطلاق

رانا سکندر حیات کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف اساتذہ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ اسکولوں کے نتائج بھی بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور اساتذہ کی فلاح و بہبود ان ترجیحات میں شامل ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ الاؤنس دینے کے لیے کارکردگی جانچنے کا شفاف نظام مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ حق دار اساتذہ کو ان کا جائز حق مل سکے اور تعلیمی اداروں میں مثبت مقابلے کا رجحان فروغ پائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter