خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی ممکنہ نااہلی کی بازگشت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جلد اپنے عہدے سے نااہل ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پیش رفت قریب ہے اور حالات وہ سمت اختیار کر رہے ہیں جن کا نتیجہ آفریدی کے خلاف آسکتا ہے۔

latest urdu news

فیصل واوڈا نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف نے ’’سیاست میں گندگی پھیلانے کا سلسلہ‘‘ جاری رکھا تو صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کا امکان پیدا ہوسکتا ہے۔

ان کے مطابق اس سلسلے میں متعلقہ فہرستیں بھی تیار کی جاچکی ہیں اور بیرونِ ملک بیٹھ کر سیاسی بیانات دینے والوں کو بھی جلد اندازہ ہوجائے گا کہ ان کے لیے کیا نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے واوڈا نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی سیاسی مشکلات کے اصل ذمہ دار خود پی ٹی آئی کے لوگ ہیں، جن کے فیصلوں اور اقدامات نے پارٹی قائد کو اس مقام تک پہنچایا ہے۔

گورنر راج لگانے کی ہمت ہے تو لگا کر دکھائیں، ہم نہیں ڈرتے:سہیل آفریدی

سینیٹر واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔

ان کے اس بیان پر پروگرام میں شریک پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی ملاقات نہ کروائی گئی تو یہ آئینی تقاضوں کے منافی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ہونا حیران کن تو نہیں، مگر افسوسناک ضرور ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter