7
سال 2024 اور 2025 کی سردیوں کے دوران ضلع گجرات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں دھند کے دوران گھروں میں گھس کر ڈکیتیاں کرنے والے اوڈ گینگ کے سرغنہ عمران اسلم اور اس کے ایک فعال رکن کو پولیس کی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق، یہ دونوں ملزمان نہ صرف ڈکیتی بلکہ ایک معصوم عورت کو مزاحمت کرنے پر قتل کرنے جیسے سنگین جرائم میں بھی ملوث تھے۔
ہلاک شدہ ملزمان پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی، قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے دو درجن سے زائد مقدمات درج تھے۔
گوجرانوالہ: سی سی ڈی کی منشیات مکاؤ مہم، 24 گھنٹوں کے دوران 16 منشیات فروش ہلاک
سی سی ڈی گجرات کی اس کارروائی کے بعد عوام میں اطمینان اور امید کی لہر دوڑ گئی ہے کہ ضلع گجرات اور ملحقہ علاقوں کے شہری اب ڈکیتوں کے خوف سے محفوظ رہ سکیں گے۔
