11
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو مکالمے کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، لیکن بعض لوگ سیاسی بات چیت کو جرم تصور کرتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی موجود ہے، اور مقامی حکومتوں کا قیام عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے۔ ان کے بقول حکومت کو مضبوط بنانے سے ہی عوامی مسائل کا موثر حل ممکن ہے۔
ملک احمد خان نے کہا پرائیویٹ کالج کے ایک طالبعلم پر ماہانہ 60 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں، جبکہ ایک دیہاتی طالبعلم کے لیے سالانہ صرف 16 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں، اس صورتحال میں میرٹ کے اصول کہاں رہ جاتے ہیں؟
انہوں نے وسائل کی منصفانہ تقسیم کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی نظام ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ ملک احمد خان نے مشرف کے دور میں بلدیاتی نظام کے بھرپور عملدرآمد کی مثال بھی دی۔
