اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیاں جاری ہیں، اور فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 40 سے زائد حماس جنگجوؤں کو مختلف کارروائیوں میں ہلاک کیا گیا۔
فوج کا کہنا ہے کہ یہ جنگجو رفح کے علاقے میں سرنگوں کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کے دوران مارے گئے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی غزہ کے وسیع ٹنل نیٹ ورک میں اب بھی متعدد حماس جنگجو موجود ہیں، جبکہ ان سرنگوں کے بالائی حصے پر مکمل طور پر اسرائیلی فوج کا کنٹرول ہے۔
غزہ میں امداد روکی گئی تو دنیا خاموش نہیں رہے گی، یو این سیکرٹری جنرل کی وارننگ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سرنگوں میں موجود جنگجوؤں کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر حماس نے ثالثی کرنے والے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ سرنگوں میں پھنسے جنگجوؤں کو محفوظ راستہ فراہم کیا جا سکے۔
