132
سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ججوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کو قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ججوں کو اپنے فیصلے صرف قانون اور آئین کے مطابق کرنے چاہئیں، نہ کہ ذاتی یا بیرونی دباؤ کے تحت۔
انہوں نے مزید کہا کہ ججوں کو ہمیشہ آئین کو بالادست قرار دینا چاہیے اور اپنی تمام توانائیاں صرف سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لیے وقف کرنی چاہئیں۔
