23
ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید کی ہدایات پر ٹیموں نے ضلع بھر میں 106 معائنہ جات کیے۔
کارروائی کے دوران 30 اداروں کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 10 کیسز میں مجموعی طور پر 89 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
مزید برآں ایک ادارے کے خلاف کام روکنے کے احکامات جاری کیے گئے، 2 شکایات کا ازالہ کیا گیا اور 6 خوراکی نمونے تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے۔
معائنہ جات کے دوران 8.88 کلوگرام زائد المیعاد اور ممنوعہ خوراک بھی تلف کر دی گئی۔
