نواز شریف کو اقتدار میں لانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے: شوکت یوسفزئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اگر میاں نواز شریف بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والوں کے احتساب کی بات کر رہے ہیں تو پھر اُن کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

latest urdu news

اپنے بیان میں شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا مطالبہ بظاہر درست ہے، لیکن احتساب یکطرفہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو لانے والوں کا محاسبہ لازم ہے تو پھر یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ن لیگ اور میاں نواز شریف کو اقتدار تک کون لے کر آیا۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا تھا کہ جنرل فیض حمید کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھی احتساب کیا جائے گا۔ اس پر وزیرِ مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2011 سے 2018 تک تحریک انصاف کو پروموٹ کرنے والے تمام کرداروں کا حساب ہونا چاہیے۔

عمران خان اکیلا ذمہ دار نہیں، اسے لانے والے بھی شریکِ جرم ہیں، نواز شریف

واضح رہے کہ نو منتخب ارکانِ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اکیلے ذمہ دار نہیں، انہیں اقتدار میں لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں اور ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے کارکردگی کو ووٹ دیا اور نفرت و انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter