اگر یہی صورتحال رہی تو نئی سیاسی حکمتِ عملی اپنائیں گے، بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا مینڈیٹ اب بھی تسلیم نہیں کیا جارہا، اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پی ٹی آئی نئی سیاسی راہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔

latest urdu news

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں اندازہ ہوتا کہ ان کا مینڈیٹ ایک بار پھر تسلیم نہیں ہوگا تو وہ ضمنی انتخابات میں حصہ ہی نہ لیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنی ہری پور کی سیٹ کا دفاع بھی نہ کر سکی، حالانکہ ہر پولنگ اسٹیشن پر برتری حاصل تھی اور 27 ہزار ووٹوں کی لیڈ موجود تھی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سمیت ہر جگہ اب "کسی اور کا سکہ” چل رہا ہے، جو زیادتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس صورتحال سے عوام میں مایوسی بڑھے گی اور برداشت ختم ہو جائے گی، اس لیے جمہوریت کے تحفظ کے لیے جیتی ہوئی سیٹ دینا ضروری ہے۔

پنجاب میں تاریخی کم ٹرن آؤٹ نے الیکشن پر عوامی عدم اعتماد ظاہر کردیا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہیں بار بار اشتعال دلانے کی کوشش کی جاتی ہے مگر وہ اشتعال میں نہیں آئیں گے۔ عدالت کے حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر بھی انہوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 نومبر کو آخری ملاقات کرائی گئی تھی، اب ملاقات ہوگی تو بانی پی ٹی آئی جو ہدایت دیں گے اس پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ویڈیوز پر نہیں بلکہ عوامی مینڈیٹ پر چلتی ہے، اور یہ "سیٹ اپ” زیادہ دیر نہیں چل سکے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter