9
شکرگڑھ کے علاقے انتووالی میں ایک گھر سے 29 سانپ نکل آنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کارروائی کے دوران جب گھر کے اندر موجود اینٹوں کا ڈھیر ہٹایا گیا تو سانپ ساتھ موجود ٹینک میں جا چھپے۔
ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام 29 سانپوں کو محفوظ طریقے سے پکڑ لیا اور بعد ازاں انہیں قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں میں شدید خوف کی فضا رہی تاہم ریسکیو کی بروقت کارروائی کے باعث کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
