45
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لیے آج طلب کر لیا ہے۔
کمیشن نے وزیراعلیٰ کے خلاف عبوری حکم نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ سہیل آفریدی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ تاہم وزیراعلیٰ کی جانب سے علی بخاری پیش ہوئے اور ذاتی حیثیت میں استثنا کی درخواست کی، جسے ایک دن کے لیے منظور کر لیا گیا۔ اگلی سماعت آج دن 12 بجے مقرر ہے۔
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے بھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن کی طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔
درخواست میں وزیراعلیٰ نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا انہیں طلب کرنا غیرقانونی ہے اور نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو ان کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکا جائے۔
