8
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور اسٹریٹیجک فوجی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی جنرل نے پاک فوج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پاکستانی فیلڈ مارشل سے ملاقات کے دوران متعدد شعبوں میں تعاون کی اہمیت کو سراہا۔ ملاقات کے دوران دونوں افسران نے تعاون کے مضبوط رشتوں کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
معزز مہمان نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے فوجی تعلقات میں دوستانہ اور پیشہ ورانہ تعلقات کی جھلک سامنے آئی۔
