وزیراعظم: ضمنی انتخابات میں کامیابی عوام کے حکومتی کارکردگی پر اعتماد کا ثبوت ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی نمایاں کامیابی پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فتح عوام کے اعتماد اور حکومت کی کارکردگی کا واضح اظہار ہے۔

latest urdu news

وزیراعظم نے حلقہ این اے 129 لاہور سے حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی سے محمد طفیل جٹ کو کامیابی پر خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی قائد نواز شریف کے وژن اور موثر قیادت کا نتیجہ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی انتھک محنت اور عوامی رابطہ مہم نے الیکشن نتائج میں اہم کردار ادا کیا، جس نے ثابت کیا کہ عوام حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔

ضمنی انتخابات: ن لیگ کی شاندار کامیابی، قومی کی تمام 6 اور پنجاب کی 7 میں سے 6 نشستیں جیت لیں

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنان کی شب و روز محنت نے بھی کامیابی کی بنیاد رکھی۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستیں بھی ن لیگ کے حصے میں آئیں۔ صوبائی سطح پر پیپلز پارٹی صرف ایک نشست حاصل کر پائی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter