این اے18ہری پور ضمنی انتخاب، 62 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجےکے مطابق ن لیگی امیدوار آگے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور: این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں اب تک موصول ہونے والے 62 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے برتری حاصل کر لی ہے۔

latest urdu news

غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار اپنے حریفوں پر سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار اور پیپلز پارٹی کی امیدوار کے درمیان دوسرے نمبر کی پوزیشن کے لیے سخت مقابلہ جاری ہے۔

حلقے میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل پُرامن ماحول میں مکمل ہوا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے کے متعدد پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا جہاں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ این اے 18 کی نشست پی ٹی آئی کے سابق رہنما عمر ایوب کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی، جس کے بعد اس حلقے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مزید پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے کے ساتھ صورتحال مزید واضح ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter