7
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاہین آفریدی کو میڈیکل پینل کی خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور ان کی فٹنس اور انجری کی نوعیت کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ اگلے میچ میں شاہین آفریدی کی شرکت کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی کلیئرنس کے بعد ہی کیا جائے گا، اور حتمی اعلان فٹنس رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
