سہنرے دور کے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر رقص سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی سوشل میڈیا سینسیشن عائشہ اظہر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی پڑھائی اور ذاتی زندگی سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔
عائشہ نے بتایا کہ وہ اس وقت صرف 18 سال کی ہیں، اور جب ان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی تو وہ صرف 14 سال کی تھیں۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے میٹرک کر لیا ہے، لیکن انہیں یقین نہیں کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں گی کیونکہ وہ ماڈلنگ اور سوشل میڈیا پر کیریئر بنانے کی خواہاں ہیں۔
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا، ڈرامہ “دیارِ یار” سے آغاز
عائشہ نے اعتراف کیا کہ وہ میٹرک میں 3 بار فیل ہوئیں اور صرف اپنے دوستوں کی کوششوں کی وجہ سے آخرکار پاس ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تعلیم مکمل کرنے میں اتنی دلچسپی نہیں تھی اور وہ اب اپنی صلاحیتوں کو ماڈلنگ اور تخلیقی شعبوں میں استعمال کرنا چاہتی ہیں۔
اس دوران عائشہ نے یہ بھی بتایا کہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ان کی سرگرمیاں جاری ہیں اور پہلی بار ان کی کسی پوسٹ پر 95 فیصد مثبت کمنٹس آئے۔
