بڑی سیاسی ہلچل! محمود اچکزئی کی جگہ مولانا فضل الرحمان کو نیا سربراہ بنانے کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن اتحاد کے اندر بڑی تبدیلی کی تیاریاں جاری ہیں اور اطلاعات کے مطابق تحریکِ تحفظِ آئین کی سربراہی محمود خان اچکزئی سے لے کر مولانا فضل الرحمان کو دینے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی کے بعد اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کے درمیان یہ بحث جاری ہے کہ اتحاد کی قیادت ایک ایسی شخصیت کے پاس ہونی چاہیے جو سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چل سکے۔ اسی سلسلے میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نام مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اتحاد بنانے اور جے یو آئی کو باضابطہ طور پر شامل کرنے کے معاملے پر مشاورت کر رہی ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی کے چند رہنماؤں نے اس تجویز سے اختلاف بھی کیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوگئے تو نئے اتحاد کو ”گرینڈ اپوزیشن الائنس“ کا نام دیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے فضل الرحمان سے مذاکرات جاری ہیں اور اب تک تقریباً 60 فیصد معاملات پر اتفاق ہو چکا ہے۔

مزید بتایا جا رہا ہے کہ اگلے 2 سے 3 روز میں پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلے سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی منظوری لی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter