دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا اور اس میں سے آئل لیک ہوتے دیکھا گیا، جس نے عالمی سطح پر بھارتی دفاعی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے۔
واقعے کے دوران بھارتی ٹیکنیشنز کو طیارے کے لیک ہونے والے آئل کو روکنے کے لیے عارضی طور پر شاپنگ بیگز کا استعمال کرنا پڑا، جسے عالمی مبصرین نے بھارتی فضائیہ کے معیار اور تیاری کی ناقص حالت کی علامت قرار دیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی لڑاکا طیاروں کی تکنیکی خامیاں منظر عام پر آئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے جنگی جنون اور دعووں کے باوجود دفاعی صنعت میں معیار کی کمی اور غیر محفوظ طیارے بھارتی فضائیہ کے لیے ایک مستقل چیلنج ہیں۔
رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2025 میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی
پاکستان کو گیدڑ بھبکی دینے والے بھارت کی دفاعی تیاریوں میں کمزوری اور اس طرح کی تکنیکی ناکامی نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
