اس بار زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے، پالیسیاں عوامی مفاد میں بنیں گی: وزیراعلیٰ پختونخوا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اس بار زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے اور پالیسیاں عوامی مفاد میں بنیں گی۔

پشاور بیوٹی فکیشن تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور صوبہ کا دارالخلافہ ہے اور اسے خوبصورت ترین بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخوا کے عوام نے دی ہیں، نیٹ ہائیڈل پروفٹ میں ہمارے 2200 ارب روپے بقایہ ہیں، جن میں سے 700 ارب روپے قبائلی اضلاع کے لیے ہیں اور 500 ارب اب بھی بقایہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی کا صوبے کا شیئر 19.4 فیصد بنتا ہے، وفاق اپنی ذمہ داری نبھائے اور خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ اس بار زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے، قانون میں کسی کو استثنیٰ نہیں دیا جائے گا، پالیسیاں عوامی مفاد میں بنیں گی، عوام مطمئن رہیں اور سیاسی جدوجہد کے دوران بانی کے وژن کے مطابق کام کریں گے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter