1
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ خبریں آئینی عدالت کے قیام اور 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کی سربراہی کے لیے جسٹس امین الدین خان کو ترجیح دی جا رہی ہے اور امکان ہے کہ ان کی حلف برداری کل ہو جائے گی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جسٹس امین الدین کے اعزاز میں عشائیہ بھی رکھا ہے، جو کل چیف جسٹس ہاؤس میں ہوگا۔ اس عشائیے میں سپریم کورٹ کے دیگر ججز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
جسٹس امین الدین خان 30 نومبر کو عہدے سے ریٹائر ہونے والے تھے، تاہم آئینی عدالت کے سربراہ بننے کے امکانات کے پیش نظر ان کے اعزاز میں یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
