پاک سعودی اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت کی اہم پیش رفت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے پاک سعودی اقتصادی تعاون فریم ورک کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری اور معاشی شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔

latest urdu news

صوبائی حکومت کے مطابق، کمیٹی سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری فریم ورک پر موثر ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی اور وفاقی وزارتوں و اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی، جبکہ چیئرمین پی اینڈ ڈی ڈاکٹر نعیم رؤف، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، اور سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری انڈسٹریز کو کمیٹی کے سیکرٹری اور ممبر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

کمیٹی کا بنیادی مقصد صوبے کے ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی اور سرمایہ کاری کے لیے "ریڈی پروپوزلز” اور پراجیکٹ پائپ لائن کی تیاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری سیشنز کے لیے صوبائی ترجیحات کو حتمی شکل دی جائے گی تاکہ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید برآں، کمیٹی بی ٹو بی انٹریکشنز اور انویسٹر ریڈینس بڑھانے پر بھی کام کرے گی۔ کمیٹی کی جانب سے حکومتِ پنجاب کو باقاعدگی سے اپنی پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے گا اور "ایرلی ہارویسٹ اپرچونیٹیز” سے فائدہ اٹھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ پاک سعودی تعاون کو عملی شکل دی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter