یورپ کے غار میں ایک لاکھ 11 ہزار مکڑیوں کا شاہکار, دنیا کا سب سے بڑا جالا دریافت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی یورپ کے ایک غار میں ماہرینِ حیاتیات نے دنیا کا سب سے بڑا مکڑیوں کا جالا دریافت کیا ہے، جو حیرت انگیز طور پر ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد مکڑیوں نے مل کر تیار کیا۔

سائنسی جریدے سب ٹیرینین بایولوجی (Subterranean Biology) میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ دیوقامت جالا "کیو آف سلفر” (Cave of Sulphur) نامی غار میں پایا گیا، جو یونان اور البانیا کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

latest urdu news

ماہرین کے مطابق یہ جالا 106 مربع میٹر کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور ہزاروں چھوٹے فینل (funnel) نما جالوں پر مشتمل ہے، جو ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

دلچسپ طور پر یہ جالا دو مختلف اقسام کی ہاؤس اسپائیڈرز نے تیار کیا — حالانکہ عام حالات میں ان میں سے ایک قسم دوسری کو شکار بناتی ہے۔ تاہم غار میں روشنی نہ ہونے کے باعث مکڑیاں ایک دوسرے کو خطرہ نہیں سمجھتیں، جس کے باعث وہ پُرامن طور پر ایک ہی جگہ رہ کر جالا بناتی ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ دونوں اقسام کی مکڑیاں غار کے اندر موجود سلفر پیدا کرنے والے بیکٹیریا کی تہوں پر رہنے والی ننھی مکھیوں کو بطور خوراک استعمال کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ دریافت حیاتیاتی ارتقا اور مکڑیوں کے سماجی رویوں کے بارے میں نئی سائنسی معلومات فراہم کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter