چین کے صوبہ آنہوئی کے شہر ووہو میں ایک خاتون نے آن لائن نجومی کی پیشگوئی پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے شوہر پر بے وفائی کے سنگین الزامات لگا دیے۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے 500 یوآن (تقریباً 70 امریکی ڈالر) ادا کیے تاکہ نجومی اس کے شوہر کی وفاداری کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔ نجومی نے دعویٰ کیا کہ شوہر دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات رکھتا ہے اور انہیں پیسے دیتا ہے۔
نجومی کی پیشگوئی سن کر خاتون نے شوہر سے جھگڑا شروع کر دیا۔ تنگ آکر شوہر نے پولیس سے رابطہ کیا، اور تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تمام الزامات محض نجومی کی کہانیوں پر مبنی تھے۔
شوہر کو سابقہ بیوی کو بلیوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر 3 ماہ بعد 67 ہزار روپے دینے کا حکم
پولیس افسر ژاؤ شنگیو کے مطابق خاتون نے نجومی کے دعوے پر اندھا اعتماد کیا، حالانکہ اس کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں تھا۔
پولیس کی مداخلت کے بعد میاں بیوی کے درمیان صلح ہو گئی اور خاتون نے اپنے رویّے پر معذرت کر لی۔
