شیخوپورہ میں اسکول بس نالے میں جا گری، 21 بچے زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں اسکول بس ٹرک کی ٹکر کے بعد نالے میں جا گری، جس کے نتیجے میں 21 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ شیخوپورہ بائی پاس پر پیش آیا۔ حادثے کے وقت بس میں متعدد اسکول کے بچے سوار تھے جو صبح کے وقت اسکول جا رہے تھے۔ اچانک مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کی ٹکر کے باعث بس کا توازن بگڑ گیا اور وہ سڑک کنارے نالے میں جا گری۔

latest urdu news

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ حکام کے مطابق 6 بچوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 15 زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مقامی افراد نے بچوں کو نکالنے میں ریسکیو اہلکاروں کی مدد کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter