شادی سے پہلے لڑکے کا ماں باپ سے رویہ ضرور دیکھیں، آمنہ شیخ کا نوجوان لڑکیوں کو مشورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ نے نوجوان لڑکیوں کو شادی سے متعلق اہم مشورے دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کے ہم سفر کے انتخاب سے قبل سب سے پہلے لڑکے کا اپنے والدین اور قریبی عزیزوں کے ساتھ رویہ دیکھنا چاہیے، کیونکہ وہی طرزِ عمل بعد میں بیوی کے ساتھ بھی ظاہر ہوتا ہے۔

latest urdu news

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران آمنہ شیخ نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی زندگی کا ایک اہم فیصلہ ہے، اس لیے لڑکیوں کو اس سے قبل کئی بنیادی پہلوؤں پر غور کرنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ایک لڑکی کو یہ سمجھنا چاہیے کہ شادی کے بعد وہ معاشی طور پر خود کو کیسے مضبوط رکھ سکتی ہے، کیونکہ مالی خود مختاری عورت کے لیے نہایت اہم ہے۔

آمنہ شیخ نے مزید کہا کہ لڑکے کی تعلیم اور سوچ بھی شادی کے فیصلے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ لڑکی کو شریکِ حیات کا انتخاب کرتے وقت اپنے طرزِ زندگی، رہن سہن اور فکری ہم آہنگی کو ضرور مدنظر رکھنا چاہیے۔

اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ اگر کوئی شخص اپنے ماں باپ سے نرمی، احترام اور محبت سے پیش آتا ہے تو وہی مثبت رویہ وہ اپنی زندگی کے دوسرے رشتوں میں بھی لے کر آتا ہے، اس لیے یہ پہلو کسی بھی رشتے کے آغاز سے پہلے لازمی دیکھنا چاہیے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter