عمران خان کے مشورے سے بننے والیکابینہ کالعدم ہوجائے گی رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر خیبر پختونخوا کی کابینہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے مشورے سے تشکیل دی گئی ہے تو وہ کالعدم قرار پائے گی۔

latest urdu news

رانا ثناء اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے میاں نواز شریف نااہلی کیس کے فیصلے کے مطابق جب کوئی شخص عدالت سے مجرم قرار پا جائے تو وہ نہ سیاسی جماعت کا سربراہ رہ سکتا ہے اور نہ جماعت کے مشاورتی فیصلوں میں حصہ لے سکتا ہے۔ رانا ثناء کے مطابق اگر ایسا شخص کسی حکومتی فیصلے میں شامل ہو تو وہ فیصلہ قانونی طور پر کالعدم سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ پختونخوا کابینہ عمران خان کے مشورے یا منظوری سے تشکیل دی گئی ہے تو وہ بھی اسی اصول کے تحت غیر مؤثر ہوگی۔

دوسری جانب پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر عمیر نیازی نے رانا ثناء اللہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت محض الزامات لگا رہی ہے۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات تو ثابت کریں پھر اگر عدالت کابینہ کو کالعدم قرار دے تو ہم اپنی حکومت قربان کرنے کو تیار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے فیصلے مکمل طور پر آئینی اور قانونی ہیں اور ان میں عمران خان کی براہ راست مشاورت شامل نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter